سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کاملک کے ممتاز صحافی حبیب الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 13 نومبر 2017 17:43

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملک کے ممتاز سینئر صحافی ،کالم نگار تجزیہ کار ،روزنامہ آ ج پشاو ر کے جوائنٹ ایڈیٹر اورممتاز سینر صحافی و بیور چیف روز نامہ جنگ حافظ طاہر خلیل کے بڑے بھائی ،حبیب الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے حافظ طاہر خلیل اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کے نام اپنے علیحدہ علیحد ہ تعزیتی پیغامات میں سینئرصحافی حبیب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے صحافت کے میدان میںسینر صحافی ممتاز حبیب الرحمن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :