بلاول پرویز مشرف پر تنقید کی بجائے اپنی والدہ کے قاتل کو سزا دلوائیں، ڈاکٹر محمد امجد

پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے ، پرویز مشرف وطن واپس آکر بلاول کے بابا اور نواز شریف کا بگاڑا ہوا پاکستان بھی ٹھیک کریں گے، پرویز مشرف وطن واپس آ کر چوروں اور لٹیروں کو نشان عبرت بنائیں گے آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا بیان

پیر 13 نومبر 2017 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اے پی ایم ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف پر تنقیدپرسخت رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ بلاول کو سید پرویز مشرف کا مرہون منت ہونا چاہیئے جنہوں نے بینظیر کے قاتلوں کی نشاندہی کی، پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ بلاول کا اپنا باپ ہے جس نے بے نظیر کے قتل کا سب سے ذیادہ فائدہ اٹھایا، آصف علی زرداری نہ صرف بے نظیر بلکہ ذوالفقار بھٹو کا بھی قاتل ہے ، ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو سید پرویز مشرف پر تنقید کے بجائے اپنی والدہ کے قاتل کو سزا دلوائیں، ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا بھی کریں گے اور اس ملک کی باگ ڈور بھی سنبھالیں گے، پرویز مشرف وطن واپس آکر بلاول کے بابا اور نواز شریف کا بگاڑا ہوا پاکستان بھی ٹھیک کریں گے، پرویز مشرف وطن واپس آ کر چوروں اور لٹیروں کو نشان عبرت بنائیں گے ، پانچ سال حکومت میں رہ کر پیپلز پارٹی اپنی رہنما کے قاتل کو تو سزا دلوا نہیں سکی بلکہ اسی کو صدر نامزد کر دیا اور اب پاکستان کے محسن سید پرویز مشرف پر بے جا تنقید کرر ہی ہے، ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی عوام میں مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مخالفین نے پرویز مشرف پر بے جا تنقید کرنا اپنے آپ پر واجب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف پر جتنے بھی مقدمات ہیں وہ تمام سیاسی نوعیت کے ہیں ، سابق صدر نے اپنے دور میں جو جو پالیسیاں اپنائیں وقت نے ثابت کر دیا کہ وہ تمام پاکستان کے فائدہ میں تھیں، بلاول بھٹو اگر کوئی کارنامہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ماں اور ماموں کے قاتل آصف زرداری کو سزا دلوادیں۔