جما ئما کے خط کی حیثیت بھی قطری خط کی سی ہے، لطیف کھوسہ

عمران خان اور جہانگیر خان دونوں ناہل ہوں گے،مشرف اس قابل نہیں کہ سیاست میں اس کا نام لیا جائے ،مسلم لیگ (ن)کا شیرازہ بکھر چکا ،سارا شریف خاندان اڈیالہ جیل میں جانے والا ہے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سینیٹر لطیف کھوسہ کا بیان

پیر 13 نومبر 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جما ئما کے خط کی حیثیت بھی قطری خط کی سی ہے،عمران خان اور جہانگیر خان دونوں ناہل ہوں گے،مشرف اس قابل نہیں کہ سیاست میں اس کا نام لیا جائے ،مسلم لیگ (ن)کا شیرازہ بکھر چکا ،سارا شریف خاندان اڈیالہ جیل میں جانے والا ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مشرف عدالتی مفرور ہے،عدالت سے بے نظیر قتل کیس میں سزائے موت مانگی ہے،مشرف اس قابل نہیں کہ سیاست میں اس کا نام لیا جائے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جو لوگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرتے تھے وہ کراچی میں اپنا حال دیکھ چکے،کراچی میں بنایا گیا انکااکٹھ بریطرح ناکام ہو ا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا شیرازہ بکھر چکا ،سارا شریف خاندان اڈیالہ جیل میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہنیازی ایکسپریس بھی مسلم لیگ(ن) کی کشتی میں سوار ہو چکے ہیں،عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیاں چھپا کر جھوٹ پر جھوٹ بولا ،عمران خان کیس میں جمائما کے خط کی حثیت بھی قطری خط کی سی ہے،عمران خان نااہل ہو گا اور اسکے بعد جہانگیر ترین بھی نااہل ہو جائے گا،تحریک انصاف کبھی بھی شاہ محمود قریشی کے کندھوں پر نہیں چلے گئی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو للکارنے والے خود کسی کی پکار میں آگئے ہیں۔