صدر مملکت نے فنکاروں کیلئے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی منظوری دیدی

وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت علیل فنکاروں کے علاج کا خصوصی اہتمام کیا جائے، صدر مملکتکی ہدایت

پیر 13 نومبر 2017 17:40

صدر مملکت نے فنکاروں کیلئے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے مالی امداد کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس صدر مملکت کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویژن ، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مدد کے لیے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لے کر ضرورت مند فنکاروں کی مالی امداد کی منظوردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت علیل فنکاروں کے علاج کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلے میں انھوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ صورت حال کا جائزہ لے کر فوری طور پر اقدامات کرے۔صدر مملکت نے سنٹر کمیٹی کو ہدایت کی کہ ملک میں کسی ایسی غیر ملکی فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے جس سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ہو۔

اس موقع پر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان عطاالحق قاسمی، اصغر ندیم سید، ، عارف حبیب، ، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم، شاہد شفیق، قوی خان ، سلمان علوی ، زیبا محمد علی اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :