لاہور، شیخ زاید ہسپتال میں 14 نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا

پیر 13 نومبر 2017 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام 14 نومبر 2017 کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر صبح 8تا دوپہر 1بجے تک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگاجس میں عوام الناس کو شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اس موقع پر ماہرین کی جانب سے عوام الناس کو ذیابیطس کے حوالے سے مفید طبی مشورے بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :