کوئٹہ، ڈپٹی میئر ملحقہ علاقوں میں کچرے صاف کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ، ناظم خان خلجی

پیر 13 نومبر 2017 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) حق پرست یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ(ن)میڈیا سیل کے ممبر ناظم خان خلجی نے ڈپٹی میئر کوئٹہ اور چلتن ٹائون کے سرور خان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کا وشوں سے خلجی کالونی ناظم اسٹریٹ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی مہم کے دوران علاقے میں پڑے ہوئے کچرے کو صاف کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے لیکن اس وقت بھی علاقے میں کچرہ موجودہ ہے اس کو بھی صاف کیا جائے تاکہ علاقے میں بیماریاں نہ پھیل سکیں یہ بات انہوں نے علاقے مکینوں عیسی خان، محمد اکرم، امان اللہ، نور محمد، ہاظم، جبار خان،خلجی، عبدالبصیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کی جانب سے صفائی مہم زور وشور سے جاری ہے ہمارے علاقے میں گزشتہ کئی عرصے سے مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے جس کو ٹھکانے لگایا گیا ہے لیکن اس وقت بھی مختلف مقامات پر کچرہ پڑا ہوا ہے اس کو بھی ٹھکانے لگائے جائے تاکہ علاقے میں بیماریاں نہ پھیل سکے کچرے کی وجہ سے علاقے میں گندگی اور تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوںنے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں صفائی کو اپنانا ہو گا اور علاقے کو بھی صاف کرنا ہے اس موقع پر علاقے مکینوں نے ناظم خان خلجی کا شکریہ ادا کہ جن کی بھاگ دوڑ اور تعاون سے علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ پڑے ہوئے کچرے کو اٹھایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ باقی پڑا ہوا کچرہ بھی وہ اپنی کوششوں سے صفا کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :