تمبو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا قومی شاہرہ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سندل ریڑھیاں،اورکیبن وغیرہ قبضے مین لے لیا

پیر 13 نومبر 2017 17:38

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد نواز جتک نے عدالتی احکامات پرسندھ بلوچستان قومی شاہرہ پر ناجائز تجاوزات سڑک کنارے ٹھہرے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن کرکے سندل،ریڑھیاں،اورکیبن وغیرہ قبضے میں لیکران کے خلاف قانونی کاروائی کی ،میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیااورمیونسپل کمیٹی کے ایسے اقدامات کوسراہا،اس موقع پر ایس ایچ اوسٹی منظوراحمدسیال سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی چیف آفیسراحمد نوازجتک نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی مرتبہ االائنس منٹ اورنوٹس جاری کرنے کے باوجود ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے کاروباری افراداپنے ہٹ دھرمی پر قائم تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کے ساتھ شہریوں کو انتہائی سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاتھا عدالتی حکم کے تحت شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کاآغازکردیا گیاہے بے ہنگم تجاوزات کے باعث قومی شاہرہ پر اکثر ٹریفک جام رہتی ہے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ آپریشن کیا جارہا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا کیبن اور ریڑھی بانوں کو چاہیئے کہ نکاسی آب کے لئے بنائی گئی نالی سے پیچھے ٹھہر کر کاروبار کریں بصورت ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔