کوئٹہ،چیئرمین نیب سابق مشیر خزانہ خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کرنے کے احکامات جار ی کر دیا

پیر 13 نومبر 2017 17:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) چیئرمین نیب نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے، صوبائی حکومت کے انتظامی فیصلے کے خلاف نیب بلوچستان نے آئینی درخواست تیار کر لی چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کے اہم ملزم سابق مشیر خزانہ خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے، صوبائی حکومت کے انتظامی فیصلے کے خلاف نیب بلوچستان نے آئینی درخواست تیار کر لی ، وزارت داخلہ بلوچستان کے خلاف آئینی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی جائیگی ۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان میگا کرپشن کیس کے اہم کردار سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے آئینی درخواست کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئینی درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائیگی کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو بلوچستان میگا کرپشن کیس کا مبینہ ملزم ہے جس کو حکومت بلوچستان غیر ضروری سہولیات فراہم کر کے احتساب کی راہ میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیداکر رہی ہے جس کے اذالے کے لئے ملزم کو محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے دی گئی غیر ضروری مراعات اور سہولیات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :