آرمی چیف سے ایکسرسائز کمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کی ملاقات

پاک فوج کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی

پیر 13 نومبر 2017 17:36

آرمی چیف سے ایکسرسائز کمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک فوج ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایکسرسائز کمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پٹرول 13 سے 22 اکتوبر تک برطانیہ میں منعقد ہوئی جس میں 131 ممالک کی ٹیموں نے مشکل ترین پٹرولنگ ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔

پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل تیسرا گولڈ میڈل جیتا جبکہ مجموعی طور پر چار گولڈ میڈل جیت چکی ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیمبرین پٹرول جسمانی فٹنس جانچنے کی انتہائی مشکل ترین مشق ہے جس میں مشن کی تکمیل کے لئے ٹیم ورک پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔ آرمی چیف نے جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا اور مبارکباد دی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :