سی پیک پر نواز شریف نے پختونوں کو دھوکہ دیا،اسفند یار ولی

قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے کسی صورت حمایت نہیں کرینگے،سربراہ اے این پی

پیر 13 نومبر 2017 17:33

سی پیک پر  نواز شریف نے پختونوں کو دھوکہ دیا،اسفند یار ولی
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندر یار ولی نے کہا ہے کہ سی پیک پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشتونوں کو دھوکا دیا ہے قبل ازیں وقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔ پیر کے روز چمن میں عوامی جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندر یار ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست کے میدان کو گالی بنا دیا ہے جس سے سیاست بدنام ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان ایک اچھا کرکٹر تھا لیکن سیاست مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی خواہش پر پارلیمنٹ کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے اور اے این پی اس کی مخالفت کرتی ہے اسفندر یار ولی نے کہا ہے کہ آج کل فاٹا انضمام کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر وعدے کر رہے ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی ذاتی مفاد کے لئے فاٹا انضمام کے مخالف ہیں ۔ ۔