شرجیل انعام میمن کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسمبلی نہیں لایا جا سکا

پیر 13 نومبر 2017 17:27

شرجیل انعام میمن کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسمبلی نہیں لایا جا سکا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو طبعیت کی ناسازی کے باعث پیر کے روز اسمبلی نہیں لایا جا سکا ۔ گزشتہ دو روز سے شرجیل میمن کمر کے شدید درد میں مبتلا ہیں ۔ڈاکٹرز نے جیل میں شرجیل میمن کا چیک اپ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیئے ۔شرجیل میمن پہلے بھی لندن اور دبئی میں اس تکلیف کی وجہ سے زیرعلاج رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ جمعہ کی شب شرجیل میمن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی ،جس کی وجہ سے ہنگامی طور پر ڈاکٹرز کو بلایا گیا ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے شرجیل میمن کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں روزانہ لانے کا حکم جاری کیا ہوا ہے ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس یکم نومبر سے جاری ہے ۔ شرجیل میمن کو روزانہ جیل سے اجلاس میں لایا جاتا تھا لیکن پیر کو طبعیت کی خرابی کے باعث انہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نہیں لایا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :