فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں بلکہ نجی نوعیت کی تھی،سید ناصر حسین شاہ

ٹھاکر کی یا کسی اور کی بنائی ہوئی پارٹی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے ، کچھ لوگ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایسی بات کرتے ہیں،وزیر اطلاعات سندھ

پیر 13 نومبر 2017 17:27

فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں بلکہ نجی نوعیت کی تھی ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے دھڑوں میں اختلافات ہیں ۔

پیپلزپارٹی اپنے اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹھاکر کی یا کسی اور کی بنائی ہوئی پارٹی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ہمارے ادارے بہت محترم ہیں ۔ کچھ لوگ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایسی بات کرتے ہیں ۔ ان کا لیول ٹھاکر تک کا ہے ۔ بڑوں کا نام لے کر یہ اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی حرکات اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ممتاز بھٹو سیاسی طور پر کچھ نہیں۔