بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکہ، تین فوجی ہلاک

سڑک کنارے نصب بم سے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا،تحقیقات شروع کردی گئیں، بھارتی حکام

پیر 13 نومبر 2017 17:13

بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکہ، تین فوجی ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔

علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم مانی پور میں ماؤ باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مانی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 3 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 6 شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے قریب منی پور ریاست کے ضلع چندیل میں ڈسٹرک کونسل کے سامنے دھماکا ہوا۔

ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم مانی پور میں ماؤ باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :