ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد و ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے نعت خوانی کا 34 سالانہ 2روزہ مقابلے 18 نومبر کو منعقد ہوں گے،4مختلف کیٹیگریز میں پندرہ سال سے کم عمر طلبہ اور 25 سال تک کے مرد و خواتین نعت خواں شامل ہیں

پیر 13 نومبر 2017 17:17

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء)ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد اور ضلعی انتطامیہ کے باہمی اشتراک سے نعت خوانی کے 34 سالانہ دو روزہ ضلعی مقابلے 18 اور19 نومبر کو جلال بابا اڈیٹوریم ایبٹ آبادمیں منعقد ہوں گے،اس سلسلے میں ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آبادکے سیکرٹری خالد وحید قریشی اور شعبہ نعت کے انچارج طاہر منیر اعوان کے مطابق رواں برس بھی نعت خوانی کے سالانہ ضلعی مقابلے چار مختلف کیٹیگریز جن میں پندرہ سال سے کم عمر طلبہ و طالبات اور پندرہ سے پچیس سال تک کے مرد و خواتین نعت خواں شامل ہیں کے درمیان علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے ان مقابلوں کا پہلا مرحلہ (شارٹ لسٹنگ) اٹھارہ نومبر کو دِن دو بجے جلال بابا اڈیٹوریم کے اباسین ہال میں بیک وقت منعقد ہو گا جس میں شارٹ لسٹ اور منتخب ہونے والے نعت خوان طلبہ و طالبات کے دوسرے مرحلے کے مقابلی19 نومبر بروزِ اتوار صبح 10 بجے اباسین ہال میںہی منعقدہوں گے ان مقابلوں میں اول پوزیشن کے حامل نعت خوان طلبہ و طالبات23 نومبر بروزِ جمعرات کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقا بلے میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں انہوں نے ضلع ایبٹ آباد کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں دینی مدارس اور نعت اکیڈیمیز کے ذمہ داران سے اپیل اور استدعا کی ہے کے وہ اپنے اپنے اداروں کے نعت خوان طلبہ و طالبات کی شرکت کو لازمی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریںاور مزید کوئی معلومات درکار ہوں تو خالد وحید قریشی سے 0314-5037556 ، آفتاب احمد سے 0333-5069484 ، طاہر منیر اعوان سے 0314-5049090 یا حافظ جنید مصطفی سے 0311-1257227 کے موبائل نمبروں پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔