صدر سرحد چیمبر آف کامرس کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

بزنس کمیونٹی کی مشکلات سے آگاہی اور ان کے حل کیلئے ملک نیاز محمد کی سربراہی میں شکایات سیل قائم ، چیمبر میںاور باہر ہونیوالی میٹنگز کے فالو اپ کیلئے محمد نعیم بٹ کی سربراہی میں فالو اپ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،،مختلف قوانین میں ترامیم سمیت اراکین پارلیمنٹ کو آگاہی دینے کیلئے اے پی سی اور سی پیک سے آگاہی کیلئے سی پیک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

پیر 13 نومبر 2017 17:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میںبزنس کمیونٹی کی مشکلات اور مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کیلئے چیمبر ہائوس میں سرحد چیمبر کے نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان کی سربراہی میں شکایات سیل قائم کرنے اور چیمبر میںاور باہر ہونیوالی میٹنگز کے فالو اپ کیلئے سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ کی سربراہی میں فالو اپ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جبکہ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے سرحدچیمبر کے زیر اہتمام صوبے کی معیشت کے استحکام میں حائل رکاوٹوں اور مختلف قوانین میں ترامیم سمیت اراکین پارلیمنٹ کو آگاہی دینے اور تمام سیاسی پارٹیوں کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس اور چائنا پاک اکنامک کاریڈور میں خیبر پختونخوا کو ملنے والی مراعات اور مواقعوں سے آگاہی کے لئے سی پیک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ ،ْ نائب صدر ملک نیازمحمد اعوان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ لیاقت احمد خان ،ْ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران حارث مفتی ،ْ عمران ساول ،ْ غضنفر علی ساول ،ْ منہاج الدین ،ْ ڈاکٹر خوشحال خان مہمند ،ْ ملک کامران اسحق ،ْ عابد اللہ خان یوسفزئی ،ْ محمد اقبال ،ْ خان گل اعوان ،ْ سہیل جاوید ،ْ اکبرشیراز ،ْ محمد اشفاق ،ْ شبنم منیر اور فیض محمد فیضی ،ْ لقمان شاہ اور حاجی پرویز احمد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام کا اختیار دیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے صوبے کے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دلانے اور صنعت و تجارت کے شعبے سمیت مختلف متعلقہ قوانین کو حقیقی معنوں میں عوام کے لئے فائدہ مند بنانے اور خیبر پختونخوا سے تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور یقین ظاہر کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو استحکام نصیب ہوگا ۔

انہوں نے سی پیک کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے خیبر پختونخوا سی پیک منصوبے سے ہونیوالے فوائد اور مراعات سے متعلق بزنس کمیونٹی میں شعور اجاگر کیا جائے گا ۔ انہوں نے صنعتکاروں ،ْ تاجروں اور دکانداروں کی مشکلات کے ازالے کے لئے سرحد چیمبر میںشکایات سیل کے قیام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس سیل کے قیام سے بزنس کمیونٹی کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے سرحد چیمبر کے اندر اور باہر ہونیوالی مختلف میٹنگز کے فالو اپ کیلئے سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ کی سربراہی میں فالو اپ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی اور کہا کہ اس مقصد کے حصول سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کی لیگل سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ریاض ارشد نے سرحد چیمبر کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے مفاد میں اعلیٰ عدالتوں میں مختلف کیسز دائر کرنے سے متعلق ممبران کو آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :