پاکستان چسٹ سوسائٹی کل کرونک ابسٹریکٹیو پلومنری نامی بیماری سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے اہم پریس کانفرنس کرئیگی

پیر 13 نومبر 2017 17:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان مرکزی چسٹ سوسائٹی 14 نومبر بروز منگل کرونک ابسٹریکٹیو پلومنری نام کی بیماری کے بارے میں عوامی آگاہی اس کے نشانات علاج و نشاندہی کے بارے میں دوپہر 12 بجے پشاور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کریگی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں سوسائٹی کے مرکزی صدر، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اورخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ پلمو نا لوجی کی سربراہ ڈاکٹر سیدہ اشرف ذرائع ابلاغ کو اس اہم بیماری کے بارے میں معلومات اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کریگی۔

مذید براں پاکستان چسٹ سوسائٹی میں اس اہم بیماری کے بارے میں شعور اجاکر نے پشاور کی تین بڑے ہسپتالوں حیات آباد میڈیکل کمپلکس ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بینرز آویزا کرنے کے ساتھ ساتھ ریڈیواور ٹیلی ویژ ن میں پروگرام منعقد کرانے کے ٹی ایچ میں واک اوایل رآر ایچ میں پرورفیشنلز کیلئے سیمینار کا اہتمام بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :