وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اچانک دارالعلوم حقانیہ آمد مولانا سمیع الحق سے ایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو،،مولانا سمیع الحق کو صوبہ میں کئے گئے دینی اقدامات سے آگاہ کیا،این اے 4 ضمنی الیکشن میں حمایت شکریہ ادا کیا

پیر 13 نومبر 2017 17:25

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اچانک دارالعلوم حقانیہ آمد مولانا سمیع ..
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا اچانک دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد قائد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق صاحب سے ایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات ۔

(جاری ہے)

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال زیربحث رہی، وزیراعلیٰ نے قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کو صوبہ میں کئے گئے دینی اقدامات اورترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اورمزید رہنمائی کیلئے درخواست کی، جمعیت کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے وزیراعلیٰ کی شبانہ روز جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ وہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر تمام تر توانائی کو اس پر صرف کردیں، وزیراعلیٰ نے ضمنی الیکشن این اے 4 پر مولانا سمیع الحق جماعت کی ان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔