ڈیسکون سپر لیگ ،دوسرے سیمی فائنل میں ڈیسکون الیون نے آئی سی آئی کی شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

میزبان ٹیم نے 81رنز کا ہدف 13.3اوورز میں حاصل کر لیا ، 25اکتوبرکو ڈیسکو ن اور نیسلے کی ٹیمیں فائنل میںمد مقابل ہونگی

پیر 13 نومبر 2017 17:25

ڈیسکون سپر لیگ ،دوسرے سیمی فائنل میں ڈیسکون الیون نے آئی سی آئی کی شکست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ڈیسکون سپر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ڈیسکون الیون نے آئی سی آئی کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ، 25اکتوبرکو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ڈیسکو ن اور نیسلے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ سپر لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میںکھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی آئی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹ کے نقصان سے مجموعی طور پر81رنزبنائے ۔جبکہ میزبان ٹیم ڈیسکون نے کپتان فہیم بٹ کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف13.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔ فاتح ڈیسکون کے سلمان صادق کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :