کراچی ،رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 13 نومبر 2017 17:24

کراچی ،رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق بلال کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حنیف عرف لمباکو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم(لندن) سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم پیر آباد ، قصبہ کالونی اور نیو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری،ہوائی فائرنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ماڑی پور کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی3ملزمان فیض الرحمن، عمران عرف پپو اور شوکت علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :