Live Updates

مولاناطارق جمیل اورنوازشریف ملاقات، سوشل میڈیا پرجاری پروپیگنڈا من گھڑت ہے

مولانا کاکسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں،نوازشریف،عمران خان سمیت سیاستدانوں سے ملنا سیاسی فعل نہیں،مولانا نےاللہ کی رضاکیلئے نوازشریف سے ملکربیگم کلثوم نوازکی تیمارداری کی،سب ملکربھی مولاناسے اللہ کی دی ہوئی عزت نہیں چھین سکتے۔اسلام کال کا ویڈیو ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 نومبر 2017 17:10

مولاناطارق جمیل اورنوازشریف ملاقات، سوشل میڈیا پرجاری پروپیگنڈا من ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر2017ء) : معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی حقیقت سامنے آگئی،مولاناطارق جمیل کیخلاف سوشل میڈیاپرجاری پروپیگنڈامن گھڑت ہے،مولانا کاکسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ،نوازشریف،آصف زرداری ،عمران خان،سراج الحق سے ملنا سیاسی فعل نہیں،مولانااللہ کی رضاکیلئے نوازشریف سے ملکربیگم کلثوم نوازکی تیمارداری کی،سب ملکربھی مولاناسے اللہ کی دی ہوئی عزت نہیں چھین سکتے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل کی سیاستدانوں ،اداکاروں ، کھلاڑیوں اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں سے متعلق ایک ویڈیوسامنے آئی ہے۔ویڈیومیں بتایاگیاہے کہ مولاناطارق جمیل کی بڑی زبردست شخصیت اور طبیعت ہے۔

(جاری ہے)

کبھی گانے بجانے والوں کے پاس جاتے ہیں اور کبھی کھلاڑیوں سے جاکرملتے ہیں۔کبھی سیاستدانوں کیلئے دعاکرتے ہیں اور کبھی مخالف مسلک والوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

ایک بارمولاناطارق جمیل نے مولانامودودی کی تعریف کی اور منصورہ بھی گئے جس پرتنقید کی گئی دیکھومولاناطارق جمیل گستاخ صحابہ کرام اور خلافت ملوکیت لکھنے والے کی تعریف کررہے ہیں۔اس کے باوجود مولاناطارق جمیل نہیں مانے ۔کبھی سید منورحسن سے محبت کااظہاراور کبھی سراج الحق کیلئے شفقت کااظہارکیا۔اسی طرح مولاناطارق جمیل جب مولاناطاہرالقادری سے ملے تواس پربھی طارق جمیل کوتنقید کاسامناکرناپڑابعض لوگوں نے کہاکہ دیکھودیکھویہ تومشرک ہوگیاہے۔

پھر بھی مولاناطارق جمیل نے پروانہ کی اور مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک کی خدمت میں پیش ہوگئے جس پرانہیں کہاگیاکہ مولاناطارق جمیل مذہبی شدت پسندوں سے مل رہے ہیں۔اسی طرح مولاناطارق جمیل عین اس وقت شیعہ قیادت سے ملاقات کی جب شمالی علاقوں میں شیعہ سنی فسادات جاری تھے۔مولاناکوکہاگیاکہ شیعہ ہوگئے ہیں ۔پھرمولاناطارق جمیل نے کراچی میں اے این پی ے علاقے میں تقریرکی اور لیاری گینگسٹرسے بھی ملے تولوگوں نے اس پربھی انہیں شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

اسی طرح مولاناعمران خان کے گھرگئے اور ان کی فیملی کے ساتھ کھاناکھایالوگوں نے کہاکہ یہ تویہودیوں کے ایجنٹ سے بھی ملتاہے۔مولاناطارق جمیل نے بالی وڈاداکارعامرخان سے ملاقات کی،ویناملک کے سرپرہاتھ رکھا۔اب مولاناطارق جمیل نے پھرکسی کی تنقید کی پرواکیے بغیرسابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔جس میں انہوں نے نوازشریف کورائے ونڈتبلیغی اجتما ع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس پربعض لوگ سوشل میڈیاپران کیخلاف من گھڑت اور غلط پروپیگنڈاکررہے ہیں۔حقیقت میں مولاناطارق جمیل کاکسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ نوازشریف ،زرداری یا عمران خان سے ملیں یہ سیاسی فعل نہیں ہے۔مولاناطارق جمیل صرف اللہ رب العزت کی رضا کیلئے نوازشریف سے ملے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی تیمارداری کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعاکروائی۔

اس پرکچھ لوگ نوازشریف کولیکراپناذاتی بغض نکال رہے ہیں۔مولاناطارق جمیل کی اصلیت اور حقیقت جانے بغیراگرکوئی ان کے بارے غلط پروپیگنڈایا کوئی بغض رکھاہے تووہ یاد رکھیں عزت اور ذلت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔اللہ تعالیٰ نے جوعزت مولاناکودی ہے وہ تم سب ملکربھی نہیں چھین سکتے۔ واضح رہے پچھلے ہفتے مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعدن لیگ کے سیاسی مخالفین نے مولاناطارق جمیل کیخلاف پروپیگنڈاشروع کردیاکہ مولاناطارق جمیل این آراویا پاناما کیس کیلئے ان کی رہنمائی یامدد کررہے ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات