کراچی،600روپے کے لئے دوست کو جلانے والے دوملزمان کوریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے 600روپے کے لئے دوست کو جلانے والے دوملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی کی مقامی عدالت نے دوست کے قتل میں ملوث ملزمان حماد اور عبید کو تین روز کے لیے سرجانی پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے دس نومبر کو آصف پر تیل چھڑک کر آگ لگائی، ملزمان اعتراف جرم کرچکے، ملزمان کا کہنا ہے کہ آگ خود لگی ہم نے نہیں لگائی، ملزمان کو گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا ،زخمی آصف اسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :