Live Updates

مشرف عدالتی مفرور ہے، اس قابل نہیں سیاست میں نام بھی لیا جائے‘ سردار لطیف کھوسہ

عمران خان ، جہانگیر نااہل ہونگے ،تحریک انصاف کبھی بھی شاہ محمود قریشی کے کندھوں پر نہیں چلے گی

پیر 13 نومبر 2017 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ مشرف عدالتی مفرور ہے، اس قابل نہیں کہ سیاست میں نام بھی لیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے کراچی میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں، کراچی میں بنایا گیا اکٹھ بری طرح ناکام ہو ا،مسلم لیگ کا شیرازہ بکھر چکاہے، سارا خاندان اڈیالہ جیل میں ہو گا۔

نیازی ایکسپریس بھی مسلم لیگ کی کشتی میں سوار ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیاں چھپا کر جھوٹ پر جھوٹ بولا ۔عمران خان کیس میں جمائما کے خط کی حیثیت بھی قطری خط کی سی ہے ،عمران خان نااہل ہوں گے، اسکے بعد جہانگیر ترین بھی جائیں گے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی بھی شاہ محمود قریشی کے کندھوں پر نہیں چلے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات