وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے پولیس افسر محمد علی نیکو کارا کو ایک سال کی چھٹی کی اجازت دیدی، نوٹیفیکشن جاری

پیر 13 نومبر 2017 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے پولیس افسر محمد علی نیکو کارا کو ایک سال کی چھٹی کی اجازت دیدی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کو وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے پولیس افسر محمد علی نیکو کارا کو ایک سال کی چھٹی کی اجازت دے دی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی نیکو کارا ایک سال کی چھٹی پر بیرون ملک جائیں گے،محمد علی نیکو کارا کو چھٹی کے دوران تنخواہ اور مراعات نہیں دی جائیں گی،محمد علی نیکو کارا اس وقت تقرری کے منتظر ہیں اور انکی سروسز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے پر طاقت کے استعمال نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا۔بعد ازاں محمد علی نیکو کارا کو وزیر اعظم کی جانب سے نوکری پر بحال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :