باجوڑ ایجنسی، پاک فوج کی چوکیوں پر افغانستان سے حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید، 4 اہلکار زخمی

سیکورٹی فورسزکی بھر پور جوابی کاروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار ہو گئے،آئی ایس پی آر

پیر 13 نومبر 2017 17:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی شہید اور 4 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ بھر پور جوابی کاروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی حالت میں فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوگئے جب کہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب دہشت گردوں کے حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی زخمی دہشت گرد افغانستان بھی فرار ہوگئے۔ سر حد پار افغانستان کے مختلف علاقوں یں اس طرح کے حملوں کیلئے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں ۔