چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحیٰی آفریدی کی چھوہر شریف آمد، سیشن جج احمد سلطان ترین کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی

پیر 13 نومبر 2017 17:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی نے چھوہر شریف آمد کے موقع پر سیشن جج احمد سلطان ترین کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی نے گذشتہ روز مختصر دورہ پر چھوہر شریف ہری پور آئے جہاں پر انہوں نے سیشن جج احمد سلطان خان ترین، نصرالله خان ترین کے بھائی عنایت الله خان ترین اور الله یار خان ترین کے والد سکندر خان ترین کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہا رکیا۔ دریں اثناء سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان، سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان، تحریک انصاف کے رہنما مسعود ناصر خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر خورشید اظہر ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری وقاص احمد ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر اعجاز علی خان درانی اور اورنگزیب مغل نے بھی سکندر خان ترین کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :