نعت خوانی کے سالانہ دو روزہ ضلعی مقابلے 18 اور 19 نومبر کو ہوں گے

پیر 13 نومبر 2017 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد اور ضلعی انتطامیہ کے باہمی اشتراک سے نعت خوانی کے 34 ویں سالانہ دو روزہ ضلعی مقابلے 18 اور 19 نومبر کو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آبادکے سیکرٹری خالد وحید قریشی اور شعبہ نعت کے انچارج طاہر منیر اعوان کے مطابق رواں برس بھی نعت خوانی کے سالانہ ضلعی مقابلے چار مختلف کیٹگریز کے درمیان علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔

15 سال سے کم عمر طلبہ و طالبات اور 15 سے 25 سال تک کے مرد و خواتین نعت خواں ان مقابلوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان مقابلوں کا پہلا مرحلہ (شارٹ لسٹنگ) 18 نومبر کو دِن دو بجے جلال بابا آڈیٹوریم کے اباسین ہال میں بیک وقت ہو گا جس میں شارٹ لسٹ اور منتخب ہونے والے نعت خوان طلبہ و طالبات کے دوسرے مرحلہ کے مقابلی19 نومبر بروزِ اتوار صبح 10 بجے اباسین ہال میںہی ہوں گے ان مقابلوں میں اول پوزیشن کے حامل نعت خوان طلبہ و طالبات23 نومبر بروزِ جمعرات کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقابلہ میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع ایبٹ آباد کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں، دینی مدارس اور نعت اکیڈیمیز کے ذمہ داران سے اپیل اور استدعا کی ہے کے وہ اپنے اپنے اداروں کے نعت خوان طلبہ و طالبات کی شرکت کو لازمی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور مزید کوئی معلومات درکار ہوں تو خالد وحید قریشی سے 0314-5037556 ، آفتاب احمد سے 0333-5069484 اور طاہر منیر اعوان سے 0314-5049090 یا حافظ جنید مصطفٰی سے 0311-1257227 کے موبائل نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔