ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں، اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

متعدد چالانوں سمیت خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھاری جرمانے عائدکئے گئے

پیر 13 نومبر 2017 17:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) نوتعینات ٹریفک انچارج ابرار خان نے ڈی پی او ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں، کمسن ڈرائیوروں، اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں، رکشوں، کالے شیشے والی گاڑیوں اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد چالانوں سمیت بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر ٹریفک پولیس ہری پور نے غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لا کر لنک سڑکوں کو واگزار کروایا جس پر تاجروں اور شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے نوتعینات ٹریفک انچارج ابرار خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ٹریفک انچارج ابرار خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، تمام ڈرائیور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کسی بھی عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :