ایبٹ آباد پولیس نے ماہ اکتوبر میں ساڑھے 7 کلوچرس ، 7 کلو ہیروئن اور 7 پستول برآمد کئے،ڈی ایس پی کینٹ

پیر 13 نومبر 2017 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ایبٹ آباد پولیس نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق احمد کے مطابق تھانہ کینٹ نے ماہ اکتوبر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کلو 400 گرام چرس، ایک کلو 400 گرام ہیروئن، 7 پستول جبکہ 76 کارتوس برآمد کئے۔ ماہانہ کاکردگی رپورٹ کے حوالہ سے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ سٹی نے ماہ اکتوبر کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو کلو 200گرام چرس، ایک کلو ہیروئن، اسلحہ میں 2 عدد رائفلیں، ایک عدد بندوق، چار پستول اور24 کارتوس سمیت 600 کریکر برآمد کئے ہیں۔

شیروان پولیس نے ماہ اکتوبر میں 2 کلو 200 گرا م چرس، ایک کلو ہیروئن، اسلحہ میں دو عدد رائفلیں، 1 عدد بندوق،4 پستول اور24 کارتوس سمیت 600 کریکر برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی میرپور امجد خان کے مطابق میرپور پولیس نے ماہ اکتوبر کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جس میں تھانہ میرپور نے 9 کلو چرس اور ایک گرام ہیروئن جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف روائی کرتے ہوئے ایک بندوق، چار پستول اور 39 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ نواں شہر کے ایچ ایس او قمر زمان نے گذشتہ ماہ کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو 100 گرام چرس، آدھا کلو گرام ہیروئن اور 20 بوتلیں، اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 پستول اور 15 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات قائم کر کے پابندی سلاسل کیا۔ مانگل پولیس نے ماہ اکتوبر میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو 500 گرام چرس، ایک گرام ہیروئن جبکہ اسلحہ میں ایک رائفل، 5 پستول اور61 کارتوس مختلف برآمد کئے۔

ڈی ایس پی او حویلیاں مطلوب شاہ کے مطابق تھانہ حویلیاں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر میں 11 کلو گرام چرس، 14 بوتلیں شراب جبکہ ایک رائفل اور 8 بندوقیں، 5 پستول اور 21 دیگر کارتوس برآمد کئے۔ تھانہ ناڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آدھا کلو گرام چرس جبکہ اسلحہ میں ایک رائفل، 20 بندوقیں، 11 پستول اور 208 کارتوس مختلف برآمد کئے۔

اسی طرح تھانہ لورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 کلو چرس، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کلاشنکوف، دو بندوقیں، 11 پستول اور 100 کارتوس برآمد کئے ہیں۔ ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ تھانہ بگنوتر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بندوق، چار پستول اور کارتوس برآمد کئے جبکہ تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آدھا کلو چرس، ایک پستول اور 23 کارتوس برآمد کئے۔ اسی طرح سرکل گلیات کے تھانہ بکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آدھا کلو چرس اور دو پستولوں سمیت دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :