عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ایس پی سونیا شمریز

پیر 13 نومبر 2017 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ایس پی ہیڈ کواٹرز سونیا شمریز نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے، ضلع میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ صبح اپنے گھر نواں شہر سے آتے ہوئے تمام سڑکوں کو چیک کرتی ہیں، ٹریفک ٹی اوز اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں، منگل کو پولیس لائن میں سائلین سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے کے دورازے ہر کسی کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، میرٹ پر کام کریں گی، عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :