یونین کونسل چمہڈ کا جلسہ ثابت کرے گا کہ حلقہ کے غیور عوام جاگ چکے ہیں، سجاد اکبر

پیر 13 نومبر 2017 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 46- کے امیدوار سجاد اکبر نے کہا ہے کہ تناول سیکرٹریٹ کا افتتاح اور یونین کونسل چمہڈ کا جلسہ ثابت کرے گا کہ حلقہ کے غیور عوام جاگ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تناول سرکل کے دورہ کے دوران عمائدین علاقہ اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سجاد اکبر نے کہا کہ حلقہ کو پیرس بنانے کے دعویداروں سے گذارش ہے کہ خدارا تحریک انصاف کو بدنام نہ کریں، مسلسل 15 سال سے اقتدار پر قابض حلقہ میں ایک ڈسپنسری بھی نہیں بنا سکے تو وہ مزید دو ماہ میں کیا تیر مار لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈ پمپس اور چند ہزار روپے کی پی پی سی کی سیاست کو حلقہ کے عوام پہچان چکے ہیں، اب جھوٹے اعلانات کا عوام بھرپور جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :