چمہٹی میں شادی تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں کیلئے کھانا لے جانے والے نوجوانوں کو راہزنوں نے لوٹ لیا

پیر 13 نومبر 2017 17:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) چمہٹی میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں کیلئے چمہٹی چوکی میں کھانا لے جانے والے دو نوجوانوں سے مسلح راہزن نقدی، 3 موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ راہزن تھوڑے فاصلہ پر موٹر سائیکل چھوڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چمہٹی میں کالا خان نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پولیس چوکی چمہٹی سے کال کی گئی کہ پولیس کیلئے بھی کھانا بھیجا جائے۔

فیصل اور عبدالخالق نامی نوجوان موٹر سائیکل پر پولیس کیلئے کھانا لیکر جا رہے تھے کہ مسلح نقاب پوش راہزنوں نے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے 20 ہزار روپے کی نقدی، تین موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ راہزن تھوڑے فاصلہ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس چوکی چمہٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :