چوہدری طارق فاروق نے ڈلی سنگڑھ میں ٹرانسفارمر فراہم کروا کر عوام کے دل جیت لیے،انصر زمان خان

پیر 13 نومبر 2017 17:22

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)سنیئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے ڈلی سنگڑھ میں ٹرانسفارمر فراہم کروا کر اہل علاقہ کے دیرینہ مسئلے کو حل کر کے عوام کے دل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارباؤ ارشد ، ،خالد حسین نکہ ،علی اصغر ،حبیب الرحمان ،طارق حسین،محمد صدیق،صوبیدار جمال،صوبیدار ظہیر احمدو دیگرنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈلی سنگڑھ میں گزشتہ کئی سال سے بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ تھا لیکن ٹرانسفارمر لگنے سے وولٹیج کی کمی پوری ہوگئی ہے جس پر سنیئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ طارق فاروق تعمیر و ترقی کا وسیع ویژن رکھتے ہیںاور سنگڑھ میں جتنی تعمیر و ترقی ہوئی وہ چوہدری طارق فاروق نے کی اور سنگڑھ کے زیر ک لوگ تعمیر و ترقی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اپنے اس عظیم محسن کے شکر گزار ہیں جس نے سنگڑھ جیسے دور دراز علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔