راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈویژنل مقابلہِ نعت خوانی16 نومبر کو ہو گا

پیر 13 نومبر 2017 17:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ربیع الاول کے ماہ مقدس کے سلسلہ میںراولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈویژنل مقابلہِ نعت خوانی16 نومبر کو صبح 9 بجے ہو گا جس میں ڈویژن بھر سے بچے اور بچیاں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

مقابلے چار مراحل میں منعقد ہوں گے جس میں15 سال تک کے بچے،15 سال تک کی بچیاں،15 سے 25 سال تک کے بچے اور15 سے 25 سال تک کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 نومبرہے۔