یونائٹیڈ بزنس گروپ2018کا الیکشن بھی بھاری اکثریت جیت لے گا،زبیرطفیل

یو بی جی کے مقابل کمزور اپوزیشن ہونے کے باوجود بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں گے ،گلزار فیروز

پیر 13 نومبر 2017 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک 15نومبر کولاہور میںاپنی رہائشگاہ پر یو بی جی کے لیڈران کے اعزاز میں تقریب منعقد کریں گے ، ڈنر تقریب میں یو بی جی کے مرکزی رہنما ایس ایم منیر،میاں ادریس،گلزار فیروز،زبیرطفیل،خالدتواب،اختیاربیگ،الیاس بلور،یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن الیکشن کیلئے نامزد امیدوار اور دیگرلیڈران شریک ہونگے ،اس موقع پر وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت،پاکستان (ایف پی سی سی آئی)میں29دسمبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر اور یو بی جی کے مرکزی سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ 2018 کا الیکشن بھی بھاری اکثریت جیت لے گا کیونکہ یو بی جی نے سال بھر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور جدوجہد کی اور87ارب روپے کے ریفنڈز ایکسپورٹرز کو دلوائے اور یہ انکے اکائونٹس میں آن لائن جمع ہوئے ،ماضی کوئی بھی یہ کام نہ کراسکا تھا اوریہ کام تاریخ میں پہلی باریو بی جی کے لیڈران اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے کیاہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تمام لیڈرز اور کارکنان ایکشن میں آچکے ہیں، ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مقابلے میں کمزور گروپ ہونے کے باوجود بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گا اور ہمارے لیڈران آئندہ چندروز میں ملک کے اہم ترین چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنزسے رابطہ کریں گے۔گلزار فیروز نے کہا کہ یو بی جی کو پاکستان بھر میں بزنس کمیونٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انتخابات میں مفاد پرستوں کوچوتھی مسلسل اور عبرتناک شکست ہوگی۔

گلزار فیروز نے کہا کہ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور دیگر لیڈران نے 3سال قبل ایف پی سی سی آئی کے بگڑے ہوئے مالی معاملات کو درست کرنے اوروسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی صفائی کا جو مشن شروع کیا تھا اس سے فیڈریشن کے حالات درست ہوئے اور اب بزنس کمیونٹی مفادپرستوں کو دوبارہ لوٹ مار کرنے نہیں دے گی، ہمارے گروپ نے کاروباری برادری کو انکاکھویا ہوا مقام دلوایا ہے اور انکے مسائل براہ راست حل کرانے کی کامیاب جدوجہدکی ہے،ہمارے نئے عہدیداران کیلئے نامزد امیدوار بھی بزنس کمیونٹی کے مفاد کی جنگ لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :