سینیٹ میں آئندہ سال سندھ سے تعلق رکھنے والی11سینیٹرز ریٹائرہوجائیں گے

پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب، کریم احمد خواجہ، رضا ربانی، مختار احمد دھامرہ، تاج حیدر، سحر کامران اور ہری رام شامل ایم کیو ایم کے (کرنل)طاہر حسین مشہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی، محمد فروغ نسیم اور نسرین جلیل ہیں اورمسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ بھی بھی ریٹائرہونگے

پیر 13 نومبر 2017 17:13

سینیٹ میں آئندہ سال سندھ سے تعلق رکھنے والی11سینیٹرز ریٹائرہوجائیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سینیٹ میں آئندہ سال ریٹائر ہونے والے 52میں سے 11سینیٹرز کا تعلق سندھ سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق 11مارچ 2018کو سینیٹ کی نشست سے ریٹائر ہونے والی52 میں سے 18 سینیٹرز کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے، 9 کا مسلم لیگ(ن)، 5 کا عوامی نیشنل پارٹی ، 4 کا مسلم لیگ (ق)،4 متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)، 3 جمعیت علما اسلام (ف)، 2 بلوچ نیشنل پارٹی اور ایک کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ف) سے ہے جبکہ 5 کا آزاد سینیٹرز بھی اگلے سال اپنا وقت مکمل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

ریٹائر ہونے والے نمایاں سینیٹرز میں سے سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی، وزیر خزانہ اسحق ڈار، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، مشاہد حسین سید، فرحت اللہ بابر، اعظم سواتی، کامران مائیکل، شاہی سید، کامل علی آغا، طلحہ محمود، طاہر حسین مشاہدی، نصرین جلیل اور الیاس بلور شامل ہیں۔ سندھ کے سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب، کریم احمد خواجہ، رضا ربانی، مختار احمد دھامرہ، تاج حیدر، سحر کامران اور ہری رام، ایم کیو ایم کے (کرنل)طاہر حسین مشہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی، محمد فروغ نسیم اور نسرین جلیل ہیں اورمسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ بھی شامل ہیں۔