سند ھ اسمبلی کے احاطے میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،ارکان کے دلچسپ تاثرات

سیاسی لوگ جتنی محنت سے کام کررہے ہیں ان کا یہ کام دیکھنا کتوں کا بھی حق ہے ،انسانوں کی تعدا د میں کمی کتوں میں اضافہ ہورہاہے،ارکان کتے سونے کی کان ہیں ،ان کو پکڑ کر چین ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے ،محفوظ یار خان ، آوارہ کتوں کا خاتمہ ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے،سعید غنی

پیر 13 نومبر 2017 17:13

سند ھ اسمبلی کے احاطے میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،ارکان کے دلچسپ تاثرات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) شہر کے مختلف علاقوں کی طرح آوارہ کتوں نے سندھ اسمبلی کو بھی اپنا مسکن بنالیا ہے ۔اسمبلی کے احاطے میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے حوالے سے ارکان اسمبلی نے دلچسپ تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔ایک خاتون رکن نے کہا کہ سیاسی لوگ جتنی محنت سے کام کررہے ہیں ان کا یہ کام دیکھنا کتوں کا بھی حق ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان نے کہا کہ کتے سونے کی کان ہیں ۔ان کو پکڑ کر چین ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے ۔اب ہمارے چینی باشندے آنے لگے ہیں ۔آپ ان کتوں کا بندوبست کریں ۔چینی ان کو پکڑ کر کھاجاتے ہیں ۔ارکا ن نے کہا کہ انسانوں کی تعداد کی گررہی ہے جبکہ کتوں کی تعدا د میں اضافہ ہورہا ہے ۔پیپلزپارٹی کے سعید غنی نے کہاکہ آوارہ کتوں کا خاتمہ ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے ۔آپ ہر چیز کی ذمہ داری صوبائی وزیر بلدیات پر نہیں ڈال سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :