حکومت حیوانات سے انسانوں کو منتقل ہونے والے امراض کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے‘ خواجہ عمران نذیر

انسانی صحت کی بہتری کے لئے ویٹنریری ماہرین سے مل کر کام کو آگے بڑھایا جائے گا ‘ صوبائی وزیر کا انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب

پیر 13 نومبر 2017 17:11

حکومت حیوانات سے انسانوں کو منتقل ہونے والے امراض کی روک تھام کے لئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت حیوانات سے انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے ویٹنریری سائنسی ماہرین سے ملک کر پروگرام کو آگے بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات یہاں یونیورسٹی آف ویٹنریری سائنسز میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ایگریکلچرریسرچ بورڈ کے اشتراک سے ون ہیلتھ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر ڈاکٹر عبدل شکور، پروفیسر محمد فیاض قمر اور دیگر اساتذہ موجودتھی-بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ، جرمنی، مصر ، بنگلہ دیش ، ترکی، بحرین ، بھارت ، سوڈان ، متحدہ عرب امارات سے پولٹری ، وائلڈ لائف ، ماہی گیری سے وابستہ ماہرین ، محقق، ریسرچ سکالرز اور میڈیسن ساز اداروں کے افراد شرکت کررہے ہیں-کانفرنس کا مقصد انسانی اور حیوانی ادویات اور ماحولیاتی سائنسز کو فروغ اور تحقیق کے ذریعے انسانوں اور جانوروں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اورجانوروں سے انسانوں کو بیماریوں کی منتقلی کی روکنا ہی-کانفرس میں ماہرین اپنے تحقیقی مقالہ جات پڑھیں گی- تین روزہ کانفرنس میں ٹیکنکل سیشن کے علاوہ پوسٹرز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہی- وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تین روزہ بین الاقوامی ہیلتھ کانفرنس کے افتتاح کے بعد لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا- خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنس سے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کوا پنے علم اور تجربہ کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرن کا موقع ملے گا اور ماہرین کو ایک دوسرے کے تجربہ سے سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔