پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے‘ خواجہ سلمان رفیق

گزشتہ سال کی نسبت لاہور میں گیارہ گنا اور راولپنڈی میں تین گنا کم مریض رپورٹ ہوئے تمام متعلقہ محکموں و ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ڈینگی قابو میں ہے‘وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

پیر 13 نومبر 2017 17:11

پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں اور مربوط اقدامات کی وجہ سے پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، انہوں نے ہدایت کی انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں مزید ایک ماہ اسی رفتار سے جاری رکھی جائیں،چکوال میں ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنانے اور ڈینگی کی روک تھام کے اقدامات کے بارے میں تھرڈ پارٹی پڑتال کرانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ بات یہاں سول سکریٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سپیشل سکریٹری ڈاکٹر خواجہ چوہان، سپیشل سکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور ، ایم پی اے ماجد ظہور ، متعلقہ سرکاری محکموں کے سکریٹریز ، سینئر افسران، چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فرخ سلطان ، سی ای اوہیلتھ لاہور ڈاکٹر ید اللہ،سپیشل برانچ( پی آئی ٹی بی پنجاب انفارمیشن بورڈ اور دیگر اداروں کے اسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ی ای اوز ہیلتھ نے ویڈیولنک کے زریع اجلاس کی کاروائی میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر فرخ سلطان نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت کی کارگردگی بہت شاندار رہی ہے اور گزشتہ سال کے مجموعی ڈینگی مریضوں 4300کے مقابلے میں رواں سال (2017)میں ڈینگی کے اب تک صرف 972مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت گیارہ گنا اور راولپنڈی میں تین گنا کم مریض رپورٹ ہوئے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے اگرچہ راولپنڈی میں خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مریضوں کا بھی لوڈ تھا۔

خواجہ سلمان رفیق نے بہترین کارکردگی پر تمام محکموں کے افسران کی خدمت کو سراہااور کہا کہ ڈینگی پر قابو پا کر سینکڑوں انسانوں کو بیمار ہونے سے بچا کر تمام ورکرز اور افسران نے انسانیت کی خدمت کی ہے جس کا اجر دونوں جہانوں میں ملے گا۔ وزیر صحت نے ڈینگی سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ سرگرمیاں موجودہ رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے آخر تک تمام محکموں کو مستعد رہنا چاہئے تاکہ سیزن کے ختم ہونے تک ڈینگی مکمل کنٹرول میں رہے۔

متعلقہ عنوان :