پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء 13دسمبر کو حتمی بحث کیلئے طلب

پیر 13 نومبر 2017 17:11

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء 13دسمبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو 13دسمبر کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل احمد قیوم نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہومیو پیتھک کلینکس، طب خانوں اور ڈینٹل ٹیکنیشن کے کلینکس کو سیل کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہومیو پیتھک، ڈینٹل ٹیکنیشن اور حکیموں کے مطب خانوں پر چھاپے مار کر ممنوعہ طبی و سرجیکل آلات برآمد کئے گئے جو کہ ڈاکٹر یا سرجن ہی استعمال کرنے کے پابند ہیں۔ جن کلینکس اور مطب خانوں پر چھاپے مارے گئے انہیں جواب داخل کرانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کو ہیلتھ کئیر کمیشن کے سامنے پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 13دسمبر کوحتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :