شاہد خاقان عباسی ،نوازشریف کے سی پیک وعدے پورے کریں،اسفندیار ولی

پیر 13 نومبر 2017 17:09

شاہد خاقان عباسی ،نوازشریف کے سی پیک وعدے پورے کریں،اسفندیار ولی
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،یوٹرن خان کے پاس گالیوں اورموقف بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں،ہم یوٹرن نہیں لیتے، شاہد خاقان عباسی ،نوازشریف کے سی پیک کے وعدے پورے کریں،محمود اچکزئی کو اتحادکے بدلے بھائی کیلئے گورنرکاعہدہ ملا،چمن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ مجھے قوم کی پرواہ ہے کسی کی پسند ناپسند کی نہیں، عمران خان کسی کونہیں بخشتے سب کوگالیاں دیتے ہیں اورآج کل انتخابات کرانے کا نیا شوشہ چھوڑاجارہاہے،وہ پارلیمنٹ کواپنی مدت پوری کرنے دیں،اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،نوازشریف کے سی پیک کے وعدے پورے کریں،انہوں نے کہا کہ ہم نے زرداری سے اتحاد کیاتوپشتون قوم کوخیبرپختوخوا کاصوبہ لیکردیااور قوم کواٹھارویں ترمیم دی،مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی نے بھی نوازشریف سے اتحاد کیا، انہوں نے کیا دیا انہوںنے کہا کہ محمود اچکزئی کو اتحادکے بدلے بھائی کیلئے گورنرکاعہدہ ملا،محموداچکزئی کونوازشریف سے اتحادکے بدلے رشتے داروں کیلئے وزارت ملی،ہمیں سمجھ نہیں آتافضل الرحمان کیوں فاٹاکے انضمام کیخلاف ہیں،اسفندیار ولی نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ کس کی زبان بولتے ہیں،ہم اپنا منہ بند رکھنا چاہتے ہیں،یہ فضل الرحمان کی خام خیالی ہے کہ وہ فاٹاکوصوبہ بناکرعمربھرحکومت کرتے رہیں گے ۔