نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئو ں کا اجلاس،

آئینی ترمیم،حلقہ بندیوں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ پیپلزپارٹی سے روابط بڑھانے پر اتفاق ، ناراض اراکین کو منانے،سیاسی جماعتوں سے روابط تیز کرنے پر غور کیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 17:09

نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئو ں کا اجلاس،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن)نے آئینی ترمیم اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ،شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت میں کرانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے،ملکی سیاسی صورتحال اور حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پیر کوسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں پارٹی رہنما ئو ں کا اہم اجلاس ہوا جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا، اجلاسمیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر شریف خاندان کے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر زیر بحث آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم اور حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں ناراض اراکین کو منانے پر بات ہوئی اور سیاسی جماعتوں سے روابط تیز کرنے پر بھی غور ہوا۔

اجلاس میںنئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم ،آئینی ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، حدیبیہ پیپرز ملز کیس اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عام انتخابات کو اپنے وقت پر کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :