برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام جنگوں کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی یاد میں اسلام آباد اور کراچی میں یادگاری خدمات کا انعقاد

پیر 13 نومبر 2017 17:09

برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام جنگوں کے دوران جانوں کے نذرانے پیش ..
اسلام آباد ۔ 13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمیشن کے زیر اہتمام جنگوں کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی یاد میں اسلام آباد اور کراچی میں یادگاری خدمات کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سی ایم جی نے گذشتہ روز ریمبرینس سروس کی میزبانی کی اور جنگ عظیم اول سے (آج) تک مختلف جگہوں اور تنازعات کے دوران برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک اور دنیا میں کہیں بھی قربانیاں دینے والے افراد کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایلین برنز نے کراچی میں بھی دولت مشترکہ وار گریو کمیشن کراچی قبرستان میں منعقدہ سروس میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں سروس کی تقریب ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس کی قیادت ریورنڈ مانسیگنور کینن رابرٹ کوریگان کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دونوں سروسز کا انعقاد اپنے ممالک کے لئے قربان کرنے والے اور جو ابھی تک دہشت گردی اور جنگوں سے نبرد آزما ہیں، کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستانی مسلح افواج کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے اور امام بشیر احمد نے بھی یادگاری سروس میں شرکت کی۔ دولت مشترکہ ہائی کمیشن اور یورپی یونین کے رکن ممالک اور دونوں عالمی جنگوں کے اتحادی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ دونوں سروسز میں پہلی جنگ عظیم کے 99 ویں سال کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اس موقع پر پہلی عالمی جنگ کے اختتام کے 99 سال کی تکمیل کے موقع پر اکٹھے ہونے اور تقریب میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مختلف اقوام اور عقائد کے لوگ جنگوں کے دوران جانوںکے نذرانے پیش کرنے والوں کو یاد کرنے کیلئے متحد اور یکجا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دو عالمی جنگوں میں قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والوں کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کی لڑائیوں اور تنازعات میں قربانیاں دینے والوں کو بھی یاد کرنا ہے۔ یہ علاقہ بھی دنیا کا حصہ ہے۔اپنی جانوں کو تازہ کرتے ہوئے توقع ہے کہ ہم انہیں بھی یاد رکھیں گے جو ہمارے جان و مال اقدار اور مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :