ریلوے لائن ٹوٹنے کی بروقت اطلاع ٹرینوں کو حادثے سے بچا لیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ریلوے لائن ٹوٹنے کی بروقت اطلاع ٹرینوں کو حادثے سے بچا لیا گیا۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے حادثہ بچانے پر اسٹاف کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دہے۔محمد رفیق اور خوشی محمد رات کو پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے کہ انہوں نے بہالیکے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن کو ٹوٹا ہوا دیکھتے ہی اپنے انچارج محمد منیر میٹ کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

جس پر دونوں اطراف کی ٹرینوں کو روک کر ھادثے سے بچالیا گیا۔اور جلد ہی لائن مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے عمدہ کاکردگی دیکھآنے پر مذکورہ پٹرولرز کو اپنے آفس بلا کر حسن کاکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شجاعت علی حسنین اور ڈوژ ل انجینئر احمد قریشی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :