بھارت میں غیرملکی ایئرلائن نےجہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 13 نومبر 2017 16:32

بھارت میں غیرملکی ایئرلائن نےجہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کردی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء ):اب جہاز کا سفر ہو گا 99روپے میں ،بھارت میں غیرملکی ایئرلائن ائیر ایشیا نےکرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئےجہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں غیر ملکی ایئرلائن ایئرایشا نے جہاز کے کرایوں میں سیل کا اعلان کردیا۔ائیر لائننے محدود مدت تک کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 99 روپے کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس سہولت کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ کروانے پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔