ملیر میں منشیات کا رحجان باعث تشویش ہے ،ختم نہ کیا گیا تو ناسور بن جائیگام،محمد سلیم خمیسانی

پیر 13 نومبر 2017 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) خمیسانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ملیر میں منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان ختم نہ کیا گیا تو یہ ناسور بن جائیگا نوجوان ہمارے ملک کی طاقت ہیں منشیات میں ان کا ملوث ہونا قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر سعود آباد میں سید شعیب علی کی جانب سے دیئے گئے دعوت حلیم کے موقع پر سیاسی و سماجی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلیم خمیسانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا رھضان قوم لئے بہت تبا کن ثابت ہوسکتا ہے اگر اس کو بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو ہر بڑھتے ہوئے جسم پر ایک قومی ناسور بن جائیگا جسے ختم کرنا محال ہوجائیگا سلیم خمیسانی نے کہاکہ اس نشے کی سب سے بڑی وجہ منشیات کا باآسانی دستیاب ہونا ہے اور یہ دستیابی قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے سببہے اور جو قانون موجود ہے اس کا نفاذ نہیں کیا جاتا یہ لعنت اب درسگاہوں تک پہنچ گئی ہے جس کے ذمہ دار منشیات فروشوں کے ایجنٹس ہیں ایک سے دوسرا طالب علم نشے کا عادی بن رہا ہے آغاز سگریٹ نوشی سے ہوتا ہے اس کے پیچھے مغربی تہذیب کو اپنانے کا جنون ہے اس موقع پر میزبان سید شعیب علی نے نے دعوت حلیم میں آمد پر تمام سیاسی وسماجی رہنمائوں سے اظہار تشکر کیا تقریب میں مسلم لیگ(ق) سندھ کے نائب صدر نفیس حیدر ،آل پاکستان تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان ،عروج ویلفیئر کے ارباب یعقوب ،ای ڈی او عاد ل انصاری ،ملیر ویلفیئر کے اسلم بلوچ کامریڈ ،شیر افضل ،سلطان حلیم ،ملیر کے سماجی رہنماء آدم سلیمان (مشکی) ،رئوف میمن ،فہیم میمن ،پروفیسر ارشد اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :