ْحیدرآباد کی خواتین مصطفی کمال و انیس قائم خانی کا پیغام گھر گھر پہنچائینگی ،تسلیم بخاری

پیر 13 نومبر 2017 16:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی شعبہ خواتین کا اجلاس سیدہ تسلیم بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انھوں نے تنظیمی کام کو بڑھانے کیلئے فیصلے کئے اور موجودہ صورتحال میں سید مصطفی کمال و انیس قائم کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کی دعوت امن ومحبت کی ہے اور ان کے وژن کو پوری قوم سراہ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں شعبہ خواتین کے تحت جلد پی ایس پی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی تیاری کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :