سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ،

نصرت سحر نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

پیر 13 نومبر 2017 16:58

سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شور شرابے سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا، شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، نصرت سحر نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سخت چھڑپ ہوئی جس سے ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا،نصرت سحرعباسی نے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر اجلاس کا علامتی واک آوٹ کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں ،ڈپٹی اسپیکرشہلارضاکی سیما ضیا اورمتحدہ رکن صابرقائم خانی کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جس پر اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا علامتی واک آوٹ کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

جس پر رد عمل دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ بیٹھ رہے ہیں یا آپ کوبٹھاوں، تاہم اپوزیشن ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی سپلیمنٹری سوالات پوچھناچاہتے تھے لیکن شہلارضا نے کہا کہ کسی کوغیرضروری سوال نہیں کرنے دوں گی، ڈپٹی اسپیکر نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ جب کہہ دیاسوال نہیں ہوگاتونہیں ہوگا، شہلا رضا کے سخت رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :