سندھ اسمبلی ،ْاپوزیشن ارکان کا ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ

پیر 13 نومبر 2017 16:58

سندھ اسمبلی ،ْاپوزیشن ارکان کا ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی چار وں جماعتوں ایم کیو ایم ، مسلم لیگ فنکشنل ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد سندھ اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی ، چاروں جماعتوں میں سے کسی ایک پارٹی کا پارلیمانی لیڈر قرار داد جمع کرائے گا۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن ارکان کی بات نہیں سنتیں اور ان کے سوالات کو ایجنڈے سے خارج کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :