چیئرمین نیب نے خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے

صوبائی حکومت کے انتظامی فیصلے کے خلاف نیب بلوچستان نے آئینی درخواست تیار کر لی

پیر 13 نومبر 2017 16:58

چیئرمین نیب نے خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) چیئرمین نیب نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے ،ْ صوبائی حکومت کے انتظامی فیصلے کے خلاف نیب بلوچستان نے آئینی درخواست تیار کر لی ۔ پیر کو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کے مبینہ ملزم سابق مشیر خزانہ خا لد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے، صوبائی حکومت کے انتظامی فیصلے کے خلاف نیب بلوچستان نے آئینی درخواست تیار کر لی۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان میگا کرپشن کیس کے اہم کردار سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے آئینی درخواست کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئینی درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائیگی کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو بلوچستان میگا کرپشن کیس کا مبینہ ملزم ہے جسکوحکومت بلوچستان غیر ضروری سہولیات فراہم کرکے بلا تفریق احتساب کی راہ میں مبینہ طورپر رکاوٹ پیدا کر رہی ہے جس کے اذالے کے لئے ملزم کو محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے دی گئی غیر ضروری مراعات اور سہولیات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :