وزارت داخلہ کی ممنوعہ اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی/معطلی سے متعلق خبروں کی تردید

پیر 13 نومبر 2017 16:55

وزارت داخلہ کی ممنوعہ اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی/معطلی سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) وزارت داخلہ نے ممنوعہ (خودکار) اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی/معطلی سے متعلق خبر جو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہوئی، کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ ملک میں خودکار ہتھیاروں کا معاملہ تاحال زیر غور ہے۔ میڈیا کو اس بارے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :